سپریم کورٹ کا سندھ بھر میں تمام وی آئی پیز سے غیر ضروری سیکیورٹی واپس لینے کا حکم برقرار

 
0
657

ہزار افراد کو سیکیورٹی کیوں دی ہوئی ہی خواجہ صاحب خدا کا خوف کریں،چیف جسٹس کا آئی جی سندھ سے مکالمہ
کراچی جون 09(ٹی این ایس) : سپریم کورٹ نے سندھ بھر میں تمام وی آئی پیز سے غیر ضروری سیکیورٹی واپس لینے کا حکم برقرار رکھتے ہوئے حکم دیا ہے کہ کسی ایسے شخص کو سیکیورٹی نہ دی جائے جسے قانون اجازت نہیں دیتا۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں وی آئی پیز سے اضافی سیکیورٹی واپس لینے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ عدالت میں پیش ہوئے۔سماعت کے دوران چیف جسٹس نے آئی جی سندھ سے کہاکہ 4 ہزار افراد کو سیکیورٹی کیوں دی ہوئی ہی خواجہ صاحب خدا کا خوف کریں۔اس پر آئی جی سندھ نے عدالت کو بتایاکہ تمام وی آئی پیز سے اضافی سیکیورٹی واپس لے لی گئی ہے، سیکیورٹی مختلف افراد کو دی گئی ہے جنہیں قانون اجازت دیتا ہے۔جسٹس ثاقب نثار نے حکم دیا کہ کسی ایسے شخص کو سیکیورٹی نہ دیں جسے قانون اجازت نہیں دیتا۔۔عدالت نے تمام وی آئی پیز سے غیر ضروری سیکیورٹی واپس لینے کا حکم برقرار رکھا اور کیس کی سماعت ملتوی کردی۔