اسلام آباد، جون 10 (ٹی این ایس): مسلم لیگ ن ہاوس اسلام آباد پر کارکنوں نے قبضہ کر کے پارٹی رہنماء ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے خلاف نعرے بازی کی۔
تفصیلات کے مطابق ایف ایٹ میں واقع مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں اسلام آباد کی نشستوں پر انٹرویو رکھے تھے۔ انٹرویو مشاہد اللہ اور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کرنے تھے تاہم کارکنوں نے سیکرٹریٹ پر قبضہ کر کے طارق فضل چوہدری کے خلاف نعرے بازی شروع کر دی۔کارکنوں نے “جعلی انٹرویو نامنظور ،طارق فضل کی دو نمبری نامنظور” کے نعرے لگائے۔












