آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ افغان صدر کی دعوت پر کابل روانہ

 
0
348

راولپنڈی12جون (ٹی این ایس) سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ افغان صدر اشرف غنی کی دعوت پر دورہ کابل کے لیے روانہ ہوگئے۔پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے بذریعہ ٹوئٹ بتایا کہ افغان صدر اشرف غنی کی دعوت پر ان سے ملاقات کے لیے سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کابل روانہ ہوچکے ہیں۔ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پاکستان قومی اتفاق سے بننے والی حکومت اور امریکا و نیٹو کی کوششوں سے افغانستان میں قیام امن دیکھنے کا خواہشمند ہے۔