اسلام آباد، جون 13 (ٹی این ایس): الیکشن کمیشن نے چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز اور آئی جیز کو تبدیل کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس مقصد کے لئے الیکشن کمیشن نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو مراسلہ ارسال کردیا ہے۔
نئے چیف سیکریٹرز اور آئی جیز کی آج تقرری کئے جانے کے احکامات صادر کئے گئے۔ نئے چیف سیکریٹریز اور آئی جیزکو 14 جون کو سیکیورٹی اجلاس میں شریک ہونے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
دوسری طرف چیف سیکرٹری پنجاب نے تمام ڈپٹی کمشنرز کے ٹرانسفر کی سمری پر دستحط کر دیےہیں۔ ذرائع کے مطابق دودن کے اندر پنجاب بھر میں تمام ڈپٹی کمشنر کا تبادلہ ہوجائے گا۔













