لاہور ، جون 13 (ٹی این ایس): ڈیفنس سی کے علاقہ میں35سالہ شخص نے نامعلوم وجوہات کی بنا پرزہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کرلی،پولیس نے لاش اپنی تحویل میں لے کر ضروری کاروائی کے بعد لواحقین کے سپرد کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈیفنس سی کے رہائشی 35سالہ بشیر نامی شخص نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیںجس سے اس کی حالت غیر ہوگئی اسے فوری طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیاجہا ں وہ جانبر نہ ہوتے ہوئے چل بسا ۔اس واقع کی اطلاع پولیس کو دے دی گئی جس پر انہوں نے موقع پر پہنچ کرلاش اپنی تحویل میں لے کرضروری کاروائی کے بعد لواحقین کے سپرد کردی۔













