آئی جی پنجاب کا صوبہ بھر میں سائلین کی طرف سے التواءکی شکا ر درخواستوں پر نوٹس

 
0
323

تمام افسران آنے والی درخواستوں کوفوری نمٹائیں اور 3 روز میں التو اکی شکار درخواستوں کی رپورٹ بھجوائیں: ہدایت

لاہور، جون 13 (ٹی این ایس):  آئی جی پنجاب نے صوبہ بھر میں سائلین کی طرف سے پولیس کو ملنے والی درخواستیں جو کہ التواءکا شکا ر ہیں پر نوٹس لے لیا۔

ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب کی جانب سے سی سی پی او لاہور سمیت تمام اضلاع کے آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو مراسلہ جاری کیا گیا۔ جس میں آئی جی آفس میں کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم اور آئی جی کو آنے والی درخواستوں پر عملدرآمد نہ ہونے کے بارے میں احکامات دئیے گئے۔ آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ تمام افسران آنے والی درخواستوں کوفوری نمٹائیں۔کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم میں 3 ہزار سے زائد سائلین کی درخواستیں عرصہ دراز سے التوا کا شکار ہیں۔ تمام افسران کو 3 روز میں ان التو اکی شکار درخواستوں کی رپورٹ بھجوانے کا فوری حکم بھی جاری کردیا۔