لاہور، جون 13 (ٹی این ایس): سٹی ٹریفک پولیس کا وکلاء کیلئے ایک احسن اقدام، چیف ٹریفک آفیسر لاہور رائے اعجاز احمد نے لاہو ر ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن آفس میں نے نئے ڈرائیونگ لائسنسنگ فسلیٹینشن سنٹر کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر لاہور ہائیکورٹ بار کے سابق صدر احسن بھون،صدر انوارلحق پنوں اورسیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار سمیت متعدد افسران نے شرکت کی۔
رائے اعجاز احمد کا کہناتھا کہ نئے ڈرائیونگ فسلیٹیشن سنٹر سے وکلاء نئے ڈرائیونگ لرنر پرمٹ ،اپنے لائسنس کی تجدید،گمشدگی کیصورت میں نیا ڈرائیونگ لائسنس اورانٹرنیشنل لائسنس با آسانی بنوا سکیں گیں۔ ان کا کہنا تھا کہ لاہور ہائیکورٹ میں وکلاء کو ڈرائیونگ لائسنس کی سہولت فراہم کرنے کا مقصد شہریوں ،سائلیان اور وکلاء کے قیمتی وقت کو محفوظ کرنا ہے۔وکلاء اپنے معمول کے اوقا ت میں ڈرائیونگ لائسنس بھی بنو ا سکیں گیں۔انہوں نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس ڈورٹو ڈور لائسنسنگ پالیسی کے تحت شہریوں کو ان کی گھر کی دہلیز پر ڈرائیونگ لائسنس فراہم کر رہی ہے۔ شہریوں کی سہولت اور ڈرائیونگ لا ئسنس کی باآسانی رسائی کیلئے سال2017-18کے دوران 10سے زائد نئے ڈرائیونگ فسلیٹیشن سنٹرقائم کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ لاہور شہر کی آبادی کے تناسب کو مد نظر رکھتے ہوئے مزید نئے ڈرائیونگ سنٹرز بنائے جا ئیں گے۔
لاہور میں ڈرائیونگ فسلیٹیشن کی تعداد 18 ہو چکی ہے،کالجز،یونیورسٹیز،سرکاری و نیم سرکاری اداروں کیلئے ایک موبائل لرنر وین بھی کام کر رہی ہے،شہر میں چار ڈرائیونگ ٹیسٹنگ سنٹرز اور ایک موبائل ٹیسٹنگ وین قائم بھی کام کر ہی ہے۔ٹرینڈ ڈرائیورز سیف روڈز پروگرام کے تحت6ڈرائیونگ سکولز بھی قائم ہیں۔کینٹ،ڈیفنس،مناواں،ریلوے اسٹیشن، راوی روڈ، سی ٹی او آفس،لبرٹی،اچھرہ،ٹھوکر نیاز بیگ،پاجیاں اورمون مارکیٹ ،لوئر مال،ٹاؤن ہال،ارفع کریم ٹاور،سمن آباد اور گرین ٹاؤن میں سہولیاتی مراکز قائم ہیں،شہری تمام سہولیاتی مراکز پر ڈوپلیکیٹ،رینول اور انٹرنیشنل لائسنس کیلئے آ سکتے ہیں۔