حلقہ NA.169 ہارون آباد سے اعجاز الحق، شوکت بسرا اور  ن لیگ ، پی ٹی آئی ، پیپلز پارٹی اور ایم ایم اے کے امیدواروں کے جاغذاتِ نامزدگی منظور

 
0
4575

ہارون آباد، جون 19 (ٹی این ایس):سابق وفاقی وزیر محمد اعجازالحق سربراہ پاکستان مسلم لیگ(ضیاء) کے کاغذات نامزدگی حلقہ NA.169سے منظور  ہوگئے ہیں ۔ اسی حلقے سے پاکستان مسلم لیگ (نواز) گلف کے صدر نورالحسن تنویر،پاکستان تحریک انصاف کے میاں عبدالرشید،چوہدری عبدالغفور کے صاحب زادے چوہدری مظہر اقبال، خالد حسین،پاکستان تحریک لبیک کے احمد خاں کموکا،شوکت محمود بسرا،پاکستان پپلز پارٹی شہید بھٹو کی ابرار اعظم کے کاغزات نامزدگی منظور اور متحدہ مجلس عمل کے ملک رشید احمد کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے ہیں۔