کرپشن اور اختیارات کا ناجائز استعمال:آئی جی جیل خانہ جات نے  اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ سمیت ایک جیل اہلکار کو سزا سنا دی،اہلکاروں کو  بھی سزائیں

 
0
485

لاہور ، جون 21 (ٹی این ایس):   صوبائی دارالحکومت میں آئی جی جیل خانہ جات نے ایک اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ سمیت ایک جیل اہلکار کو سزا سنا دی،اہلکاروں کو سزائیں کرپشن اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے پر سنائیں۔ذرائع کے مطابق آئی جی جیل خانہ جات شاہدسلیم بیگ نے اہلکاروں کو سزا کرپشن اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے پر سناتے ہوئے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آصف ایوب بھٹی کی ایک سال کی ترقی روک لی گئی۔ کرپشن کرنے پر ہیڈ وارڈز عبدالرحمان کو جبری ریٹائر کردیا گیا ہے۔