نیب راولپنڈی نے لیاقت جتوئی کیخلاف متبادل توانائی ڈیولپمنٹ بورڈ میں غیر قانونی تعیناتیوں کا ریفرنس تیار کر لیا

 
0
356

نیب راولپنڈی کی گرفتاری سے قبل پی ٹی آئی رہنما لیاقت جتوئی نے اعلیٰ عدلیہ سے ضمانت حاصل کرلی
راولپنڈی04جولائی(ٹی این ایس)نیب راولپنڈی نے لیاقت جتوئی کیخلاف متبادل توانائی ڈیولپمنٹ بورڈ میں غیر قانونی تعیناتیوں کا ریفرنس تیار کر لیا، نیب راولپنڈی کی گرفتاری سے قبل پی ٹی آئی رہنما لیاقت جتوئی نے اعلیٰ عدلیہ سے ضمانت حاصل کرلی ۔نیب ذرائع کے مطابق نیب راولپنڈی نے لیاقت جتوئی کیخلاف متبادل توانائی ڈیویلپمنٹ بورڈ میں غیر قانونی تعیناتیوں کا ریفرنس تیار کر لیا۔ لیاقت جتوئی پر الزام ہے کہ انہوں نیاختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے غیرقانونی تعیناتیاں کیں۔نیب راولپنڈی کی گرفتاری سے قبل پی ٹی آئی رہنما نے اعلیٰ عدلیہ سے ضمانت حاصل کر لی ہے۔ سابق وزیراعظم شوکت عزیز بھی کیس میں ملزمان کی فہرست میں شامل ہیں۔