تھرپارکر میں بچوں کی اموات، تحقیقاتی کمیشن کا کام شروع

 
0
257

تھرپارکر 04جولائی(ٹی این ایس)تھرپارکرمیں بچوں کی اموات پر بنائے گئے تحقیقاتی کمیشن نے کام شروع کر دیا ٗیہ کمیشن چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے تشکیل دیا تھا۔بچوں کی اموات کی تحقیقات کیلئے کمیشن کے ارکان تھر پارکر پہنچ گئے جنہوں نے محکمہ صحت سندھ اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران سے اہم اجلاس کیا ۔کمیشن ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی ریکروٹمنٹ کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق رائل بحرین نیول فورس کے سربراہ کو نیول ہیڈ کوارٹرزاسلام آبادآمد کے موقع پر پاک بحریہ کے چا ق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔نیول چیف سے ملاقات میں رائل بحرین نیول فورس کے سربراہ نے مختلف شعبوں میں بحریہ کے بھر پور تعاون کو سراہا اور پاکستان کے بحرین کے ساتھ برادرانہ و مضبوط تعلقات کا خصوصیت کے ساتھ ذکر کیا۔اس کے علاوہ ملاقات میں خطے میں مشترکہ میری ٹائم سکیورٹی کے قیام میں پاک بحریہ کی کاوشوں کی تعریف کی گئی۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق معزز مہمان ، لاہور اور کراچی میں نیول فیلڈ کمانڈرز سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔