سندھ کے 5ہزار 673 پولنگ اسٹیشنز حساس ترین قرار

 
0
266

کراچی جولائی 11(ٹی این ایس)الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے سندھ کے کل 17 ہزار 747 پولنگ اسٹیشنوں میں سے 65فیصد پولنگ اسٹیشنز اور پولنگ بوتھ حساس ترین اور حساس قرار دے دئیے گئے ہیں۔سندھ میں 5ہزار 673 پولنگ اسٹیشنز کو حساس ترین جبکہ پانچ ہزار 776 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے، صوبے کے 20ہزار 165پولنگ بوتھ بھی انتہائی حساس قرار پائے ہیں۔سندھ کے 29 اضلاع میں سےسب سے زیادہ حساس ترین ضلع خیر پور کو قرار دیا گیا ہے۔سندھ کے انتہائی حساس اور حساس پولنگ اسٹیشنز کی سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق خیر پور کے 788پولنگ اسٹیشنزکو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔

سندھ میں دوسرے نمبر پر حساس ترین کورنگی کراچی ہے جس کے 732پولنگ اسٹیشنز اور 2928پولنگ بوتھ حساس ترین قرار پائے ہیں۔کراچی ایسٹ میں 698 پولنگ اسٹیشنز،جبکہ 2ہزار 790 پولنگ بوتھ، کراچی ویسٹ کے 237 پولنگ اسٹیشنز، 1359پولنگ بوتھ حساس ترین قرار دیے گئے ہیں۔کراچی ساؤتھ کے 223 پولنگ اسٹیشنز، 892پولنگ بوتھ، کراچی سینٹرل کے 244 پولنگ اسٹیشنز، 936 پولنگ بوتھ حساس ترین قرار پائے ہیں۔لاڑکانہ کے 209، سکھرکے 169، نواب شاہ کے 191، تھرپارکر کے 205، حیدر آباد کے 95، سانگھڑ کے 477، شکارپورکے 60 ، گھوٹکی کے 117، بدین کے 195، کشمور کے 95، جامشورو کے 125 پولنگ اسٹیشنز حساس ترین قرار دیے گئے ہیں۔نوشہرو فیروز کے 69، شہداد کوٹ کے100، جیکب آباد کے91،مٹیاری کے 70، ٹنڈو محمد خان کے 50، میر پور خاصکے 40، عمر کوٹ کے40 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ حساس ترین پولنگ اسٹیشنز پر سیکیورٹی کیمرے نصب کیے جا رہے ہیں جبکہ وہاں پر فوج، رینجرز اور پولیس کی اضافی نفری بھی تعینات ہو گی۔