نگران وزیراعظم ناصرالملک سے صوبائی وزرا  کی ملاقاتیں ، شفاف، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ

 
0
7848

اسلام آباد ، جولائی 20(ٹی این ایس): نگران وزیراعظم ناصرالملک سے صوبائی وزرا نے ملاقات کی جس میں شفاف، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

صوبائی وزرا اورنگراں وزیراعظم ناصرالملک کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، انتخابات کے انتظامات اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا ۔ اس موقع پر نگران وزیراعظم ناصرالملک کا کہنا تھا کہ نگران پنجاب حکومت نے شفاف انتخابات کیلئے اچھے انتظامات کیے ہیں اور پنجاب کی نگران حکومت پیشہ ورانہ انداز میں کام کررہی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم غیرجانبدارانہ اورشفاف الیکشن کرانے کیلئے پرعزم ہیں اور ہم سب نے ملکرمنصفانہ الیکشن کی ذمہ داری اداکرنی ہے۔