ڈی پی اُو آفس نوشہرہ  میں اعلیٰ سطحی اجلاس، انتخابات کے پر امن انعقاد اور انتخابی میٹریل کی بحفاظت ترسیل کے لئے مشاورت

 
0
313

نوشہرہ ، جولائی 22 (ٹی این ایس): نوشہرہ پولیس کی انتخابات کے پر امن انعقاد اور انتخابی میٹریل کی بحفاظت ترسیل کے لئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر زاہداللہ کی زیر صدارت  پولیس لائن نوشہرہ میں ایک اعلی سطح اجلاس  کا انعقاد کیا گیا۔

اجلاس میں ASP نوشہرہ کینٹ اویس شفیق ,DSP ہیڈکوارٹر اظہار شاہ خان ،insp لیگل ارشد خان اور OSI جھان پرور شامل تھے اجلاس میں انتخابات کے لئے مرتب کئے گئے سیکورٹی پلان سمیت دیگر اُمور پر بھی ہدایات گئی اور الیکشن کے پر امن انعقاد کے لئے تمام تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی۔

الیکشن کے دن پولیس اہلکاران اپنے ڈیوٹی کوبلا خوف وخطر اورغیر جانبداری سے انجام دیں۔ عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں، پر امن انتخابات کو یقینی بنا نے کیلئے تمام وسائل استعمال کئے جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ دوران ڈیوٹی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی ، انتخابات کے دوران کوئی بھی انتشار اور بد نظمی پیدا کریں تو اُسے فوراً گرفتارکیاجائے، امن و عامہ میں خلل ڈالنے والوں کے ساتھ کسی بھی قسم کی رعایت نہیں برتے۔