نواز شریف کی حالت خراب میڈیکل بورڈ نے فوری طور پر انھیں ہسپتال منتقل کرنے کا مشورہ

 
0
447

جسم میں یوریا کی مقدار خطرناک حد تک پہنچ گئی ، کریٹنن بھی 1.4تک پہنچ گیا، اگرفوری طور پر انھیں ہسپتال نہ پہنچایا گیا تو  ان کا گردہ فیل ہونے کا خطرہ ہے: میڈیکل بورڈ

ہیلتھ سیکریٹری پنجاب کو ہنگامی طور پر آگاہ کردیا گیا، نواز شریف کو ہسپتال منتقل کرنے کی تیاری

‏راولپنڈی، جولائی  22 (ٹی این ایس): پاکستان مسلم لیگ کے محبوس سربراہ اور سابق وزیر اعظم  محمد نواز شریف کی طبیعیت  خراب ہوگئی ہے جس  کے بعد میڈیکل بورڈ نے فوری طور پر انھیں ہسپتال منتقل کرنے کا مشورہ دیا۔ میڈیکل بورڈ نے کہا کہ ان کے جسم میں پانی کی شدید کمی ہو گئی  اور اگرفوری طور پر انھیں ہسپتال نہ پہنچایا گیا تو  ان کا گردہ فیل ہونے کا خطرہ ہے

میڈیا رپورٹس  کے مطابق اڈیالہ جیل میں میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کی صحت کا معائنہ کیا تو پتہ چلا کہ ان کی کڈنی فیل ہونے کا خدشہ ہے کیونکہ نواز شریف کے جسم میں پانی کی شدید کمی پیدا ہو گئی ہے اور ان کے دل کی دھڑکن بھی نا ہموار ہے۔ان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے جسم میں یوریا کی مقدار خطرناک حد تک پہنچ گئی اور کریٹنائن 1.4تک پہنچ گیا ہے ۔میڈ یکل بورڈ نے نواز شریف کی صحت سے متعلق ہیلتھ سیکریٹری پنجاب کو ہنگامی طور پر آگاہ کردیا اور ساتھ  ہی سابق وزیراعظم کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کرنے کا بھی مشورہ دیا ہے ۔

اطلاعات کے مطابق فی الحال تو نواز شریف کو ہسپتال منتقل کیا جانے لگا ہے۔