ہمیں نیا پاکستان نہیں اسلامی پاکستان چاہیے ،تین سو ڈیم بنانے اور ایک ارب درخت لگانے جیسے جھوٹے پراپیگنڈہ سے پی ٹی آئی عوام کو گمراہ نہیں کر سکتی: سراج الحق

 
0
391

بٹ خیلہ، جولائی  23 (ٹی این ایس):   امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ ہمیں نیا پاکستان نہیں اسلامی پاکستان چاہیے ،تین سو ڈیم بنانے اور ایک ارب درخت لگانے جیسے جھوٹے پراپیگنڈہ سے پی ٹی آئی عوام کو گمراہ نہیں کر سکتی, 2جولائی کو خیبر پی کے میں احتساب اور انقلاب کا دن ہے، عوام اپنے ووٹ کی قوت سے جھوٹے پروپیگنڈے کو ناکام بنائیں

بٹ خیلہ میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہاہے کہ مجھے تو خیبر پی کے میں کوئی ایک نیا ڈیم نظرنہیں آیا،عوا م اب پی ٹی آئی کے دعوؤں پر کان دھرنے والے نہیں،عوام اپنے ووٹ کی قوت سے جھوٹے پروپیگنڈے کو ناکام بنائیں.انہوں نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل قوم کو اسلامی اور باوقار پاکستان دے گی،ہم ایسا پاکستان چاہتے ہیں جس میں کسی کے حقوق غصب نہ ہوں ، عوام کو تعلیم ، صحت ، روزگار اور انصاف مل سکے۔سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ کتاب عوام اور روشن پاکستان کا نشان ہے،متحدہ مجلس عمل چاہتی ہے کہ ہر پاکستانی کو عزت کی زندگی ملے، کسی ظالم و جابر کو کسی غریب کا استحصال کرنے کی جرا ت نہ ہو، حکمرانوں نے عوا م کو غربت ، مہنگائی ، بے روزگاری اور بدامنی کے تحفے دیئے.