نیب کی جانب سے  منسٹری آف کامرس ایمپلائز کوآپریٹیو ہاؤسنگ سوسائٹی کی انتظامیہ کے خلاف انکوائری کا حکم

 
0
1528

MOCECHS کی انتظامیہ کو سوالات کے جوابات دائر کرنے کی ہدایت 

اسلام آباد، جولائی 23 (ٹی این ایس): قومی احتساب بیورو نے منسٹری آف کامرس ایمپلائز کوآپریٹیو ہاؤسنگ سوسائٹی ((MOCECHS کی انتظامیہ کے خلاف انکوائری کا حکم دیدیا ہے۔

نیب نے اپنے حکم نامے میں MOCECHS کی انتظامیہ کو سوالات کے جوابات دائر کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

ان سوالات میں پوچھا گیا ہے کہ متعلقہ حکام کی اجازت کے بغیر سوسائٹی میں تعمیر کا کام کیونکر شروع کیا گیا، 2014میں TMS ٹکسیلا کی جانب سے محض ابتدائی منصوبہ بندی کی اجازت دی گئی تھی تو پھر تعمیراتی کام کیوں شروع کیا گیا؟ سولامنامے میں یہ بھی درج ہے کہ  سوسائٹی کے ماسٹر پلان کی  تاحال منظوری نہیں دی گئی تاہم پلاٹس الاٹ کئے گئے جو سوسائٹی کے بائی لاز کی صریح خلاف ورزی ہے۔ اس سلسلہ میں  سوسائٹی کی بیلٹنگ ہوئی تھی جس میں انتظامیہ کے عہدیداروں نے بھی شرکت کی تھی چنانچہ اس بات کی وضاحت کی جائے کہ سوسائٹی کے بائی لاز سے کیوں انحراف کیا گیا؟

انتظامیہ سے اس بات کی وضاحت بھی طلب کی گئی ہے کہ  کوآپریٹیوسوسائٹیز ایکٹ17Bکے برخلاف MOCECHS کی انتظامیہ نے کس طرح ممبرز کو نکالے جانے کی منظوری دی اور یہ بتایا جائے کہ دسمبر 2015 کے جنرل اجلاس میں طے کئے گئے ضوابط ابھی تک انتظامیہ کے دفتر میں منظوری کے لئے کیوں التوء میں پرے ہوئے ہیں؟ اور اس ضمن میں لگنے والے الزامات کا بھی جواب دیا جائے۔