کندھکوٹ: ایم ایم اے کی جانب سے پی ایس 5 کی کچے والی پولنگ اسٹیشنوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نہ لگائے جانے کے خلاف ڈی سی آفیس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

 
0
557

تنگوانی، جولائی 24 (ٹی این ایس): کندھکوٹ میں ایم ایم اے کی جانب سے پی ایس 5 کی کچے والی پولنگ اسٹیشنوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نہ لگائے جانے کے خلاف ڈی سی آفیس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مفتی عبدالرحیم پٹھان، مولوی شمس الدین بھیری، مولوی محمد ابراہیم خاکی، مولوی فردوس چاچڑ، قاضی فضلﷲ چاچر اور اقبال خان سمیت دیگر کی رہنمائی میں بڑی تعداد میں کارکنان نے احتجاجی مظاہرہ میں شرکت کی۔

اس موقع پر مظاہرین نے کہا کہ انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں اور کچے کے اندر پولنگوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نہیں لگائے گئے ہیں جو لگائی جائین انہوں نے کہا پولنگوں پر پاک فوج مزید مقرر کی جائے جس کے بعد ایم ایم اے کے امیدوار حافظ ربنواز چاچڑ سے ڈپٹی کمشنر سے راجہ طارق حسین فون پر بات کرکے یقین دلایا کہ کچے کے اندر پولنگ اسٹیشنوں پر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائینگے جس کے بعد احتجاج ختم کیا گیا۔