کراچی، جولائی 24 (ٹی این ایس): پاکستان رینجرز (سندھ) نے سعدی ٹاؤن کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد رضا عرف ایرانی کو گرفتار کر کے اسلحہ اور ایمونیشن بھی برآمد کیا۔ سندھ رینجرز کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق 21/22 جولائی 2018 کی درمیانی شب ملزم نے دفعہ 144کی خلاف ورزی کر تے ہوئے عوامی چوک ماڈل کالونی میں سیاسی جماعت کے الیکشن آفس کے قریب ہوائی فائرنگ کی جس کا مقصد علاقے میں خوف و ہراس پھیلانا تھا۔ملزم کو اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں پولیس پہلے بھی گرفتار کر چکی ہے ۔
ترجمان نے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے 2016 ء میں 3 دوکانیں لوٹنے کا بھی اعتراف کیا جس کی پہچان کے لیے منسلک سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے ۔گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک نائن ایم ایم پستول ، ایک عدد 12 بور رپیٹر ،مختلف اقسام کے 17 راؤنڈزاور 150گرام حشیش بھی بر آمد کی گئی۔ملزم کو مزیدقانونی چارہ جوئی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔ عوام سے اپیل ہے کہ وہ دہشت گردی، الیکشن کے پر امن انعقاد اوردیگر جرائم کی روک تھام کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ساتھ دیں اورکسی مشکوک فرد اور مشکوک سرگرمی میں ملوث عناصر کی اطلاع فور ی طور پر رینجرز ہیلپ لائن 1101 ، رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر03162369996 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔













