داروغہ پر بااثر زمیندار کی طرف سے تشدد کے خلاف  المہران ایریگیشن ایپلائیز یونین کے ارکان کا مظاہرہ

 
0
344

زمیندار کے خلاف سخت کاروائی کرکے مقدمہ درج کیا جائے نہیں تو احتجاجی تحریک چلائی جائے گی: مظاہرین کا انتباہ

تنگوانی، جولائی 24 (ٹی این ایس): کندھکوٹ میں المہران ایریگیشن ایپلائیز یونین نے شکارپور کے گوہر شاخ کے داروغے جان محمد چانڈیو پر بااثر زمیندار کی جانب سے بے رحمانہ تشدد کے خلاف میڈیا سینٹر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرے کی قیادت لیاقت علی باجکانی، ربنواز مری، وارث سہریانی اور غلام فرید نصیرانی کر رہے تھے۔ مظاہرین نے میڈیا کو بتایہ کہ بااثر زمیندار زبردستی پانی چوری کر رہا تھا جس پر روکنے کے بعد داروغہ جان محمد چانڈیو کے اوپر حملہ کرکے اپنے لوگوں کے ساتھ ملکر تشدد کیا ایسے واقع کا سندھ حکومت اور ایریگیشن کے اعلیٰ عہدیدار نوٹس لیکر بااثر زمیندار کے خلاف سخت کاروائی کرکے مقدمہ درج کیا جائے دوسری صورت میں یونین کی جانب سے ہم پورے سندھہ کے اندر ایسے ظلم کے خلاف احتجاجی تحریک چلائینگے۔