دیربالا کی تاریخ میں پہلی بار خواتین بھی اپنا قومی فریضہ پورا کرنے کے لیے ووٹ کاسٹ کرنے گھروں سے نکلی

 
0
417

پشاور25جولائی (ٹی این ایس)عام انتخابات 2018 کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے اور دیربالا کی تاریخ میں پہلی بار خواتین بھی اپنا قومی فریضہ پورا کرنے کے لیے ووٹ کاسٹ کرنے گھروں سے نکلی ہیں۔گورنمنٹ پرائمری اسکول نمبر 21 پر ایک خاتون نے پہلا ووٹ کاسٹ کیا۔دیر بالا میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 5 اور صوبائی اسمبلی کے حلقے پی کے 12 کے پولنگ اسٹیشنوں پر خواتین ووٹرز کا کافی رش ہے۔واضح رہے کہ دیر بالا وہ علاقہ ہے جہاں اس سے قبل عمائدین کی جانب سے گزشتہ انتخابات میں خواتین کو ووٹ کاسٹ کرنیکی اجازت نہیں دی جاتی تھی۔