مریم اورنگزیب نے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات عائد کردئیے، الیکشن کمیشن کی تمام الزامات کی تدید

 
0
404

اسلام آباد25جولائی(ٹی این ایس) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم اورنگزیب نے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات عائد کردئیے اورالیکشن نتائج پر شدید تحفظات کا اظہار کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے انتخابات میں ن لیگ کی شکست یقینی دیکھ کر دھاندلی کے الزامات عائد کردئیے اور الیکشن کی شفافیت پر سوالات کھڑے کردئیے۔ سابق وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے الزام لگایا کہ ہمیں کسی بھی پولنگ اسٹیشن سے تصدیق شدہ نتائج نہیں مل رہے، اس کا ذمہ دار کون ہے، الیکشن کمیشن جواب دے۔ہمارے پولنگ ایجنٹس کو باہر نکال کر فارم 45نہیں دیا جارہا،الیکشن کے مصنوعی نتائج دئیے جارہے ہیں جو ہمیں قبول نہیں۔دوسری جانب الیکشن کمیشن نے ان کے تمام الزامات مسترد کردئیے اور پولنگ ایجنٹس کو فارم 45کی عدم فراہمی کے الزامات کی تردید کی۔کمیشن کا کہنا ہے کہ مریم نواز کے تمام الزامات بے بنیاد اور حقائق کے برعکس ہیں۔ہمیں کہیں سے بھی پولنگ ایجنٹس کے نکالے جانے کی شکایات نہیں ملیں۔ن لیگ کو شکایت ہے تو الیکشن کمیشن کو تفصیلات فراہم کرے۔