کورنگی میں دو منشیات فروش گرفتار

 
0
316

کراچی، اگست 03(ٹی این ایس): کورنگی  کے علاقہ میں  پوولیس نے دو منشیات فروشوں کو  گرفتار  کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس  نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے  مذکورہ منشیات فرووں کو گرفتار کیا  اور ان کے قبضہ سے  دو کلو پانچ سو گرام چرس برآمد کرلی۔

پولیس کاروائی کورنگی سیکٹر 34/3 لیبر اسکوائر میں کی گئیں۔

منشیات فروش  جن کی شناخت کمال الدین اور محمد زبیر  کے طور پر ہوئی ہے کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 290/18 بجرم دفعہ 6/9C درج کر لیا گیا۔