شاہ بندراور دیگر ساحلی علاقوں کے کاشتکاروں نے پانی کی قلت کے خلاف سجاول میں بیراج موری پر دھرنا دیا
سجاول، اگست 05(ٹی این ایس):سجاول ضلع میں ٹیل میں پانی کی شدیدقلت کی وجہ سے لوگوں کے پاس پینے کو پانی دستیاب نہیں ہے اور لوگ نقل مکانی پر مجبور ہیں۔ شاہ بندراور دیگر ساحلی علاقوں کے کاشتکاروں نے پانی کی قلت کے خلاف سجاول میں بیراج موری پر دھرنا دیااور روڈ بلاک کردیا۔
کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ نہروں میں پانی کھولے جانے کے باوجود سجاول کی لوئر پنیاری کی نہروں میں انتہائی کم پانی دیا جارہاہےجو ٹیل تک نہ پہونچ سکا ہے اور قحط کی سے صورتحال برقرار ہےگزشتہ روز بھی دڑی موری پر احتجاج کرکےروڈبلاک کردیاگیا لکین پانی فراہم کرنے کا واعدہ وفا نہیں کیا گیا۔