کراچی: گلشن اقبال میں ایک نجی سکول سیل کردیاگیا،طلبہ سڑک پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہوگئے ، ظلم کے خلاف طلباء کا احتجاجی مظاہرہ

 
0
880

اسکول کو غیر قانونی کہہ کر سیل تو کیا گیا  مگر اس ضمن میں  قانونی تقاضوں کو بالائے طاق رکھ کر  کوئی  نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا: اسکول انتظامیہ

کراچی، اگست  09 (ٹی این ایس): گلشن اقبال بلاک 18 میں قائم اسکول سیل کردیا گیا ہے جس کے نتیجہ میں طلبہ سڑک پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

اسکول انتظامیہ  نے بتایا ہے کہ اسکول میں 500 طلبہ زیر تعلیم ہیں اورکل شام کے ڈی اے حکام کی جانب سے اسے  سیل کیا گیا۔

اور ستم بالائے ستم  یہ کہ  نجی اسکول کو غیر قانونی کہہ کر سیل تو کیا گیا  مگر اس ضمن میں  قانونی تقاضوں کو بالائے طاق رکھ کر  کوئی  نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔

احتجاجی طلبہ نے اس ظلم کے خلاف  ہاتھوں میں بینرز اٹھا کر احتجاج اوراسکول کھولنے کا مطالبہ کیا۔