پھلرواں میں 5 افراد کے قتل میں ملوث پانچوں ملزمان نے گرفتاری دیدی

 
0
466

لاہور اگست 11(ٹی این ایس)پھلرواں میں 5 افراد کو ذاتی رنجش پر قتل کرنے والے پانچوں ملزمان نے گرفتاری دے دی۔7 اگست کو لاہور کے قریب سرحدی گاؤں پھلرواں میں دوگروپوں کے درمیان مسلح تصادم ہوا تھا جس میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد ہلاکہوئے تھے جب کہ ملزمان کی جانب سے مقتولین کے گھروں کو آگ بھی لگادی گئی تھی، پولیس نے مقدمے میں نامزد پانچوں ملزمان کے نام بلیک لسٹ میں ڈال دیئے تھے۔زرائع کے مطابق مقدمے میں نامزد پانچوں ملزمان نے پولیس کو گرفتاری دے دی ہے جن میں مرکزی ملزم افتخار بھی شامل ہے جس نے عدالت سے عبوری ضانت کرارکھی تھی۔پولیس کےمطابق ملزمان نے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کے دفتر میں گرفتاری دی اور گرفتاری دینے والوں میں افتخار، وقار، ذوالفقار، اشرف اور قدیر شامل ہیں جب کہ مقدمے میں نامزد 4 نامعلوم ملزمان تاحال فرار ہیں جن کی گرفتاری کے لیے کارروائی کی جارہی ہے۔