مسلم لیگ ن کی رجسٹریشن کے خلاف درخواستوں پر سماعت،ن لیگ کے وکیل کی غیر حاضری پر الیکشن کمیشن کا اظہار برہمی

 
0
483

وکیل کو آخری مہلت دیتے ہوئے کہا کہ اگلی سماعت پر دلائل سنیں گے اور فیصلہ دیں گے‏آیندہ سماعت پروکیل ن لیگ نہ آئےتویک طرفہ دلائل پرفیصلہ سنادیا جائے گا۔کمیشن

اسلام آباد، اگست 15 (ٹی این ایس):‏مسلم لیگ ن کی رجسٹریشن کے خلاف درخواستوں پر سماعت ‏الیکشن کمیشن میں 4رکنی کمیشن نے کی۔مسلم لیگ ن کی جانب سےوکیل جہانگیرجدون ایک بار پھر پیش نہیں ہوسکے۔ ان کے معاون وکیل نے کہا  کہ وہ  کراچی میں مصروف ہیں لہذاء مہلت دیدی جائے۔

‏‏اس پر کمیشن کے ممبرارشاد قیصر  نے برہم ہوکر کہا کہ ہربارآپ کہتےہیں کہ وقت دےدیں۔ معاون وکیل مسلم لیگ  نے کہا کہ جواب اوروکالت نامہ جمع کرایاجاچکاہے، درخواست دہندہ  عوامی تحریک کے وکیل نے کہا کہ

ہماری درخواست کو 1 سال چھ ماہ ہو گئے ‏نااہل اورسزا یافتہ کےنام سےجماعتی معاملات چل رہےہیں۔

‏بعد ازاں الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے وکیل کو آخری مہلت دیتے ہوئے کہا کہ اگلی سماعت پر دلائل سنیں گے اور فیصلہ دیں گے‏آیندہ سماعت پروکیل ن لیگ نہ آئےتویک طرفہ دلائل پرفیصلہ سنادیا جائے گا۔