حسین لوائی اور طہٰ رضا کی درخواست ضمانت مسترد

 
0
434

کراچی اگست 20(ٹی این ایس)کراچی کی بینکنگ کورٹ نے ملزمان حسین لوائی اورطہٰ رضا کی درخواست ضمانت عدالت نے مسترد کر دی۔منی لانڈرنگ کیس کی کراچی کی بینکنگ کورٹ میں سماعت ہوئی۔دوران سماعت حسین لوائی اورطہٰ رضا کی درخواست ضمانت پر عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی ملزمان سے تفتیش جاری ہے، اس لیے اس دوران ان کی ضمانت نہیں دے سکتے۔واضح رہے کہ منی لانڈرنگ کیس میں نامزد ملزم حسین لوائی بیمار ہیں اور ادارہ برائے امراض قلب میں داخل ہیں جہاں گزشتہ شب سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے ان سے ملاقات کی ہے۔ذرائع کے مطابق آصف زرداری نصف گھنٹے اسپتال میں موجود رہے، جہاں انہوں نے حسین لوائی سے عیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔