صدرمملکت کے لئے اپوزیشن اتحادکامتفقہ امیدوارسامنے لایاجائے گا: رانا ثناء اللہ

 
0
362

لاہور، اگست 21(ٹی این ایس):  مسلم لیگ ن کے رہنماراناثناءاللہ خان نے کہا ہے کہ صدرمملکت کے لئے اپوزیشن اتحادکامتفقہ امیدوارسامنے لایاجائے گا،اگراپوزیشن اتحادکرلے تو حکومتی صدارتی امیدوارکو شکست دی جاسکتی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنماراناثناءاللہ کا کہنا تھا کہ آج مسلم لیگ (ن)کے ہونے والے اجلاس میں سب سے اہم معاملہ صدارتی انتخاب رہا،ہماری کوشش ہے اپوزیشن اتحادمیں ایک امیدوارہی سامنے لایاجائے، صدرمملکت کے لئے اپوزیشن اتحادکامتفقہ امیدوارسامنے لایاجائے گا،اگراپوزیشن اتحادکرلے تو حکومتی صدارتی امیدوارکو شکست دی جاسکتی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن اتحادکاعیدالاضحیٰ کے ایک روزبعداسلام آبادیامری میں اجلاس ہوگا۔