مسلم لیگ ن نے صدارتی امیدوار کیلئے  پیپلز پارٹی کے سینئیر رہنماء اعتزاز احسن کا نام مسترد کردیا، پاکستان الائنس کا اجلاس 24 اگست کو مری یا اسلام آباد میں اجلاس کرنے کا فیصلہ

 
0
614

اعتزاز احسن دھرنے میں بھی اپوزیشن کو تقسیم کرنے کے ایجنڈے پر تھے، صدارتی امیدوارکی متفقہ نامزدگی پاکستان الائنس کے ذریعے کی جائے۔‏پیپلزپارٹی نےاتفاق نہ کیا تون لیگ  کے عبدالقادربلوچ صدارتی امیدوارہوں گے: اجلاس میں آراء

‏لاہور، اگست 21(ٹی این ایس):  مسلم لیگ ن نے صدارتی امیدوار کیلئے  پیپلز پارٹی کے سینئیر رہنماء اعتزاز احسن کا نام مسترد کردیا ہے۔

شہبازشریف کی زیرصدارت مسلم لیگ ن کا اجلاس آج  ہوا جس میں ذرائع کے مطابق  پیپلز پارٹی کے سینئیر رہنماء اعتزاز احسن کا نام صدارتی امیدوار کیلیےمسترد کردیاہے۔ مسلم لیگ رہنماوں کا کہنا تھاکہ پیپلز پارٹی نے اعتزاز احسن کے نام پر اعتماد میں نہیں لیا۔‏اعتزاز احسن دھرنے میں بھی اپوزیشن کو تقسیم کرنے کے ایجنڈے پر تھے۔‏صدارتی امیدوارکی متفقہ نامزدگی پاکستان الائنس کے ذریعے کی جائے۔‏پیپلزپارٹی نےاتفاق نہ کیا تون لیگ  کے عبدالقادربلوچ صدارتی امیدوارہوں گے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ‏پاکستان الائنس کا اجلاس 24 اگست کو مری یا اسلام آباد میں کیاجائے پاکستان الائنس کےہراجلاس میں تمام اپویشن جماعتوں کی قیادت شرکت کی پابند ہوگی مسلم لیگ ن کانوازشریف کیلیے انصاف دوتحریک شروع کرنے کافیصلہ بھی کیا گیا ‏عیدکے بعداحتجاجی تحریک کاپہلا جلسہ راولپنڈی میں ہوگاانصاف دوتحریک میں اپوزیشن جماعتوں کوبھی شرکت کی دعوت دی جائے گی ارکان کا مزید کہنا تھا کہ عوام کو تحریک میں بتایاجائےگا کہ نوازشریف کااحتساب نہیں ہورہا،انتقام لیاجارہا ہے‏زرداری کی چھٹی کےدن ضمانت ہوجاتی ہےلیکن نوازشریف کوانصاف نہیں ملتا‏نوازشریف اورمریم نواز کانام ای سی ایل میں رکھناانتقامی کارروائی ہے‏اپوزیشن کومتحد کرنے کی کوشش کی جائے گی۔