فيصل واوڈا نے عامر لياقت حسین کو جذباتی قرار دے ديا

 
0
589

کراچی اگست 29(ٹی این ایس) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے اپنے ہی ایم این اے عامر لیاقت حسین کو جذباتی قرار دے دیا ۔پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا نے کہا کہ عامر لیاقت کی باتوں کو سیریس نہیں لیتے، ان کی نیند پوری نہ ہو یا کھانا نہ کھایا ہو تو ایسی باتیں کرتے ہیں۔
انہوں نےتحریکِ انصاف میں فارورڈ بلاک بننے کی بھی تردید کردی کہا کہ پارٹی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں بن رہا،عامر لیاقت نے فارورڈ بلاک کی بات مذاق میں کہی ہوگی۔فیصل واوڈا نے کہا کہ کل بھی عمران خان کے ساتھ تھے آج بھی ساتھ ہیں، عامر لیاقت دل کے اچھے ہیں مگر جذباتی ہیں، کراچی کو نظر انداز کرنے کی بات میں کوئی حقیقت نہیں۔