سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس،چئیرمین کمیٹی سینیٹر رحمان ملک کی امریکہ کی طرف سے سی ایف ایس و دیگر فنڈز کی پابندیوں پر مذمت

 
0
1198

اسلام آباد ستمبر 3(ٹی این ایس)چئیرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سینیٹر رحمان ملک کی زیر صدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس پیر کے روز ہوا،اجلاس میں سینیٹر جاوید عباسی، سینٹر اعظم سواتی، سینیٹر تنویر خان، سینیٹر اسد جونیجو، سینیٹر رانا مقبول اور سینیٹر خدا بابر سمیت دیگر کی شرکت کی۔ اجلاس میں وزیر مملکت شہریار آفریدی، سیکرٹری داخلہ سمیت وزارت قانون کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔


اس موقع پر سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ نئی حکومت بننے کے بعد یہ کمیٹی کا پہلا اجلاس ہے، وزیراعظم و پورے کابینہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ جوان وزیر شہریار آفریدی کو اہم وزارت ملنے پر مبارکباد اور بھرپور تعاون پیش کرتا ہوں۔

امریکہ و دیگر مغربی ممالک کیطرف سے سی ایف ایس و دیگر فنڈز کی پابندیوں پر مذمت کرتے ہوئے سینیٹررحمان ملک نے کہا کہ پاکستان کی قربانیاں دھشتگردی و دھشتگرد تنظیموں کیخلاف جنگ میں سب سے زیادہ ہیں۔امریکہ و دیگر ممالک کو پاکستان کی قربانیوں کو ماننا و قدر کرنی چاہئے۔سی ایف ایس امداد نہیں بلکہ دہشتگردی کیخلاف جنگ کیں پاکستان کی جائز سرویسز ہیں۔ ملک پاکستان آج بھی دھشتگردی کیخلاف حالت جنگ میں ہے اور قربانیاں دے رہا ہے۔


بعد ازاں الیکشن 2018 کے دوران بے ضابطگیوں اور مختلف سیاسی پارٹیوں کیطرف سے دیگر شکایات سے متعلق سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ الیکشن 2018 کے دوران بے ضابطگیوں و آرٹی ایس کی ناکامی پر اہم سفارشات پیش کریگی۔ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ الیکشن کے دوران بھرپور سیکورٹی انتظامات پر آرمی پولیس و دیگر ایجنسیوں کو سراہتی ہے۔
الیکشن نتائج میں تاخیر، پولنگ ایجنٹس کو نکالنے، فارم 45 کی کمی سمیت مختلف بے ضابطگیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ آر ٹی ایس کو کیا بند کیا گیا یا نادرا کیطرف سرور ڈاؤن ہوا جو ہیوی ٹریفک کو کنٹرول نہ کر سکا۔ آرٹی ایس کی ناکامی کی وجوہات معلوم کرنا نہایت ضروری ہے اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ آر ٹی ایس کے معاملے پر کمیٹی نے مزید تفتیش کیلئے ٹی او آرز بنائے ہیں جو مددگار ثابت ہونگے۔نادرا اور الیکشن کمیشن نے الیکشن میں استعمال ہونے والی پروڈکٹس اور سرویسز لینے کیلئے پیپرا قوانین کی پابندی نہیں کی۔ نادرا اور الیکشن کمیشن کیطرف سے پیپرا قوانین کی خلاف ورزی کرنا کمیٹی کیلئے باعث تشویش ہے۔ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے حکومت سے پوری طور پر مشترکہ پارلیمانی کمیشن بنانے کی سفارش کر دی ہے۔کمیٹی پہلے ہی وزیراعظم عمران خان کو بلحاظ وزیر داخلہ ٹیکنکل آنی ویسٹی فیشن کمیٹی بنانے کیلئے خط لکھ چکی ہے۔