ڈیرہ اسماعیل خان، ستمبر 09 (ٹی این ایس): ڈیرہ اسماعیل خان میں درابن کلاں سے 8 کلومیٹر مغرب کی جانب سرڈگر کے مقام پر کوئٹہ جانے والی ٹو ڈی کار سامنے کی جانب سے آنیو الے ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں کار میں سوار 7 افراد جاں بحق ہوگئے، جن میں 2 مرد، 2خواتین اور دو بچیاں بھی شامل ہیں۔
ایک بچی کو زخمی حالت میں درابن ہسپتال لایا گیا، جسے فرسٹ ایڈ دے کر ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کیا گیا تاہم وہ بھی راستہ میں ہی دم توڑ گئی۔
اس موقع پر درابن ہسپتال کے عملے نے 7ہزار روپے کا چندہ جمع کیا تاکہ الناک حادثہ میں شکار ہوئے افراد کو انکے گھروں تک پہنچایا جاسکے۔ پولیس جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور نعشوں کو ہسپتال منتقل کیا۔












