نابالغ جوڑے کی شادی،کنری پولیس کا موقع پر چھاپہ،دولہا ، دُلہن، والد، نکاح خواں سمیت متعدد گرفتار

 
0
11203

عمرکوٹ، ستمبر 09 (ٹی این ایس):کنری پولیس نے  نابالغ جوڑے کی شادی  کے موقع پر  چھاپہ مارتے ہوئے دولہا،  دُلہن،  والد کو  نکاح خواں سمیت متعدد گرفتار کر لیا۔

اطلاعات کے مطابق تعلقہ کنری کے نواحی گاؤں پیر بخش کپری میں نابالغ جوڑے کی شادی کی اطلاع ملنے پر ایس ایچ او کنری انسپیکٹر عطا محمد لغاری نے چھاپہ مار کاروائی کرکے دولہا فدا محمد کپری عمر 13/14 سال، دلہن ساجدہ کپری عمر 13/14 سال کو حراست میں لے لیا جبکہ حسن، سارنگ، بلاول، حیات، اور داد محمد کپری کو بھی نابالغ لڑکے لڑکی کی شادی کرانے کے جرم میں گرفتار کر لیا گیا ہے، ایس ایس پی عمرکوٹ کیپٹن (ر) امیر سعود مگسی کی ہدایات پر  کرائم نمبر 110/2018 سیکشن 3,4,5 سندھ چائلڈ میرج ریسٹرینٹ ایکٹ 2014 کے تحت پی ایس کنری پر عبدالخالق ولد بھورو کپری کی مدعیت میں نکاح خواں سمیت تمام مزکورہ ملزمان پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔