وفاقی حکومت میں 4 نئے وزراء میں متحدہ کے ارکان کو  شامل نہ کرنے پرپی ٹی آئی اور ایم کیو ایم میں وزارت کی تقسیم پر شدید اختلاف

 
0
305

کراچی،ستمبر 10(ٹی این ایس): پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم میں وزارت کی تقسیم پر شدید اختلاف سامنے آگئے۔ وفاقی حکومت میں 4 نئے وزراء میں متحدہ شامل نہیں  پی ٹی آئی نے ایم کیو ایم کے ساتھ وزارت دینے میں نا انصافی کی ہے، متحدہ پاکستان جب پی ٹی آئی کو حکومت بنانی تھی تو اس وقت فیصل سبزواری کو وفاقی مشیر بنانے کی یقین دھانی کرائی گئی تھی ، ایم کیو ایم پاکستان تحریک انصاف نے حکومت بنے کے بعد سمندر پار پاکستانی یا پورٹ اینڈ شپنگ کی وزارت دینے کا وعدہ کیا تھا۔

متحدہ پاکستان نئے وزراء کے لیے امیں الحق کا نام بھی پارٹی کی جانب سے پی ٹی آئی کی قیادت کو بھیج دیا گیا تھا ، ایم کیو ایم پاکستان ایم کیو ایم کو اوقات سے زیادہ وفاقی وزارتیں مل چکی ہیں ، تحریک انصاف متحدہ سے بہادرآباد میں ملاقات کے دوران فیصل سبزواری نے وفاقی مشیر بنے کی خود خواہش ظاہر کی تھی ، ذرائع رہنما تحریک انصاف سمندر پار پاکستانی یا پورٹ اینڈ شپنگ کی وزارت دینے کے حوالے سے متحدہ پاکستان سے کوئی وعدہ نہیں کیا گیا تھا ، ذرائع رہنما پی ٹی آئی ایم کیو ایم کی روایت رہی ہے کہ حکومت میں شامل ہونے کے بعد نئے نئے مطالبات سامنے لاکر حکومت کو بلیک میل کرتی ہے ، ذرائع رہنما تحریک انصاف ایم کیو ایم کو 2 وزارتوں کے ساتھ تحریک انصاف کے ساتھ کام کرنا ہے تو کریں ورنہ متحدہ وزارت چھوڑ کر اپوزیشن کے ساتھ بیٹھ سکتی ہے۔