محرم الحرام میں امن وامان کی صورتحال کو برقراررکھنے کیلئے فوج اور رینجرز طلب کرنے کا فیصلہ 

 
0
1888

لاہور پولیس نے نویں اور دسویں محرم پر ڈبل سواری اور موبائل فون کی بندش کیلئے بھی محکمہ داخلہ کو سفارش کر دی‘ ذرائع 
لاہور ستمبر10(ٹی این ایس ) محکمہ داخلہ پنجاب نے محرم الحرام میں امن وامان کی صورتحال کو برقراررکھنے کیلئے فوج اور رینجرز کو طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا جبکہ لاہور پولیس نے نویں اور دسویں محرم پر ڈبل سواری اور موبائل فون کی بندش کیلئے بھی محکمہ داخلہ کو سفارش کر دی۔ ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے محرم الحرام کیلئے فوج اور رینجرز کی تعیناتی کے لئے ریکوزیشن اسلام آباد بھجوادی۔لاہور سمیت پنجاب کے تمام حساس اضلاع میں امن وامان کی صورتھال بر قرار رکھنے کیلئے رینجرز رتعینات ہوگی۔دوسری جانب محرم الحرام کی سکیورٹی کے حوالے سے لاہور پولیس کی تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہور پولیس نے نویں اور دسویں محرم پر ڈبل سواری اور موبائل فون کی بندش کے لئے محکمہ داخلہ کو سفارش کردی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ محرم الحرام کے حوالے سے فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات کیے جائیں گے۔