وزیرپبلک پراسیکیوشن چودھری ظہیرالدین کا 5سال تک آدھی تنخواہ ڈیم فنڈزمیں دینے کااعلان

 
0
638

اسلام آباد، ستمبر 11(ٹی این ایس): ‏ وزیرپبلک پراسیکیوشن چودھری ظہیرالدین نے 5سال تک آدھی تنخواہ ڈیم فنڈزمیں دینے کااعلان کردیا ،اس اعلان کے بعد انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیاجائیگا،آدھی تنخواہ ڈیم فنڈ،آدھی تنخواہ کینسرکے مریضوں کے علاج کیلئے دینگے انہوں نے کہا کہ عمران خان جس طرح ملک و قوم کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں امید ہے کہ ہم جلد اپنے اہداف حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے ۔