وزیراعظم ہاؤس کی گاڑیوں کیلئے پٹرول پمپ بھی وزیراعظم ہاؤس کے اندر موجود

 
0
463

وزیراعظم ہاؤس کے اندرسوئمنگ پولز، ہاٹ ٹبز، سکوائش کورٹس اور جِمز بھی موجود ہیں،اندورنی مناظر نے سب کو حیران کر دیا

اسلام آباد ستمبر 17 (ٹی این ایس): معررف اینکر وجاہت سعید نے اپنے پروگرام کےدوران وزیراعظم ہاؤس کے اندرونی مناظر دکھا دئے۔ پاکستان میں عام آدمی کے پاس پینے کا صاف پانی تک نہیں ، پیدائشی طور پر مقروض غریب قوم کو حکمرانوں کے لئے ہوئے قرضوں کا سود اتارنے کیلئے پھر قرضے لینے پڑ رہے ہیں جب کہ سابق حکمرانوں کا شاہانہ طرز رہن سہن نے سب کو حیران کر دیا،شریف خاندان کیسے شاہانہ زندگی گزارتا رہا۔

اینکر نے وزیراعظم ہاؤس کے اندورنی مناظر دکھا کر سب کو حیران کر دیا۔ وزیراعظم ہاؤس میں بڑے بڑے عالیشان بیڈ رومز،سوئمنگ پولز، ہاٹ ٹبز، جِمز اور سکوائش کورٹس بھی موجود ہیں۔ وزیراعظم ہاؤس کی گاڑیوں کیلئے پٹرول پمپ بھی وزیراعظم ہاؤس کے اندر موجود ہے۔جب کہ وزیراعظم ہاؤس کا وسیع وعریض کچن جس میں شیف کے آنے جانے کیلئے ایک لفٹ بھی لگی ہوئی ہے۔

واضح رہےتحریک انصاف نے اپنے فیس بک کے آفیشل پیچ سے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں سابق حکمرانوں کا طرز زندگی دکھایا گیا ہے۔۔تحریک انصاف نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ وزیراعظم ہاؤس ہے اُس ملک کا جہاں سوا کروڑ سے زائد بچے سکولوں میں نہیں جاتے۔ اُس قوم کا جس کا ہر فرد پیدا ہوتے ہی ایک لاکھ پندرہ ہزار کا مقروض ہے۔جہاں آج بھی دو کروڑ دس لاکھ انسانو ں کو پینے کا صاف پانی مہیا نہیں ہے۔

اور حد تو یہ ہے کہ قرضوں کا سود اتارنے کیلئے نئے قرضے لینے پڑ رہے ہیں۔جب کہ دوسری طرف وزیراعظم ہاؤس 1100 کنال پر محیط ایک شاہانہ محل ہے۔یہ کیسا ظلم ہے کہ عام پاکستانی جینے کو ترستے ہیں اور حکمران قوم کے ٹیکس سے موج اڑاتے پھریں۔بہت ہو گیا پاکستان کا وزیراعظم اب اس عالیشان محل میں نہیں رہے گا۔حمکرانوں کی شاہانہ طرز زندگی کی سب نشانیاں باری باری عوامی فلاح کے لیے وقف کر دی جائیں گی۔ اعلی سطح پر اس کا آغاز کر دیا گیا ہے جسے پورے ملک میں نافذ کر دیا جائے گا ہمارا مقصد ہے کہ عوام جو ٹیکس دے وہ حکمرانو ں پر نہیں بلکہ زیادہ سے زیادہ عوام پر خرچ ہو۔ یاد رہے پاکستان کے نئے وزیراعظم عمران خان نے وزیراعظم ہاؤس میں رہنے سے انکار کیا تھا۔