آصف علی زرداری کو الیکشن اخراجات کی تفصیلات فراہم نہ کرنے پر الیکشن کمیشن نے نوٹس جاری کردیا

 
0
415

کراچی ستمبر 30 (ٹی این ایس): سابق صدر آصف علی زرداری کو الیکشن اخراجات کی تفصیلات فراہم نہ کرنے پر الیکشن کمیشن نے نوٹس جاری کردیاہے۔نوٹس میں اخراجات کی تفصیلات 14 روز میں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے،واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری نوابشاہ کے حلقہ این ای213 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں، ہفتہ وار تعطیلات کے باعث نوٹس آصف زرداری کو موصول نہیں ہوسکا۔