پنجاب میں بڑی گاڑیوں پر عائد ٹیکس ختم کرنے کا فیصلہ، بڑی گاڑیوں پر 3 سے 4 لاکھ روپے تک کا ٹیکس وصول کیا جاتا تھا، تاہم نئے ٹیکس کے نفاذ کے بعد گاڑیوں کی رجسٹریشن میں کمی واقع ہونے کے بعد ٹیکس ختم کرنے کا فیصلہ

 
0
411

لاہور جنوری 09 (ٹی این ایس): پنجاب میں بڑی گاڑیوں پر عائد ٹیکس ختم کرنے کا فیصلہ، بڑی گاڑیوں پر 3 سے 4 لاکھ روپے تک کا ٹیکس وصول کیا جاتا تھا، تاہم نئے ٹیکس کے نفاذ کے بعد گاڑیوں کی رجسٹریشن میں کمی واقع ہونے کے بعد ٹیکس ختم کرنے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے پنجاب حکومت کے محکمہ ایکسائز نے پنجاب میں بڑی گاڑیوں پر عائد ٹیکس ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے بدھ کے روز وزیر ایکسائز پنجاب کی زیر صدارت محکمے کے افسران کا اہم اجلاس ہوا۔اجلاس کے دوران محکمہ ایکسائز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اس دوران بتایا گیا کہ پنجاب میں بڑی گاڑیوں پر عائد کیے گئے نئے ٹیکس کے بعد سے بڑی گاڑیوں کی رجسٹریشن میں کمی واقع ہوئی ہے۔ پنجاب میں بڑی گاڑیوں پر 3 لاکھ روپے سے لے کر 4 لاکھ روپے تک کا ٹیکس لیا جا رہا ہے۔ تاہم اب وزارت ایکسائز نے فیصلہ کیا ہے کہ پنجاب میں بڑی گاڑیوں پر عائد ٹیکس ختم کر دیا جائے۔پنجاب میں بڑی گاڑیوں پر عائد ٹیکس مرحلہ وار ختم کیا جائے گا۔ اس حوالے سے وزارت ایکسائز کا موقف ہے کہ اضافی ٹیکس ختم کرنے سے بڑی گاڑیوں کی رجسٹریشن میں اضافہ ہو گا۔ جبکہ بڑی گاڑیوں کی قیمتوں میں ہونے والے حالیہ اضافہ کا باعث بھی یہی اضافی ٹیکس تھا۔ تاہم اب جبکہ اضافی ٹیکس ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس لیے امکان ہے کہ بڑی گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی بھی واقع ہوگی۔