وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کی سرزنش کام کر گئی، پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن نے اہم شخصیات کے لیے پروٹوکول ختم کرنے کا اعلان کردیا

 
0
723

اسلام آباد جنوری 09 (ٹی این ایس): پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن نے اہم شخصیات کے لیے پروٹوکول ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ صدر ایئرمارشل ارشد ملک کی جانب سے جاری کردہ حکم کے مطابق پی آئی اے کے صدر اور سی ای او کو بھی پروٹوکول نہیں دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے اقتدار میں آنے سے پہلے جو وعدے کئیے تھے ان میں سے ایک وعدہ پروٹوکول ختم کرنے کا بھی تھا ۔پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے کافی حد تک اس وعدے پر عمل درآمد کیا ہے۔یہی وجہ ہے کہ حکومتی وزراء بھی پروٹوکول کی نفی کرتے نظر آتے ہیں۔اسی ضمن میں وزیر اعظم کے حکم پر لاہور ائیرپورٹ پر بھی پروٹوکول ختم کیا گیا تھا تاہم گزشتہ روز کچھ تصاویر وائرل ہوئیں جس میں پی آئی اے لاہور کا عملہ اپنے سی ای او زاہد مظہرکو پروٹوکول دینے کے لیے موجود ہے۔وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری کی پی آئی اے لاہورکے عملے کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پروٹوکول کلچرختم کررہی ہے،حکومتی وزرا پروٹوکول نہیں لے رہے۔فواد چودھری نےسی ای اوزاہد مظہرکوپروٹوکول دینے پرتحریری وضاحت طلب کرلی۔ی آئی اے لاہورکا عملہ اپنے سی ای او زاہد مظہرکوپروٹوکول دینے کیلیے آیا تھا جبکہ وفاقی وزرافواد چودھری،شفقت محموداوررزاق داؤد نے بھی اسی پروازسے اسلام آباد جانا تھا۔فواد چودھری پی آئی اے کے عملے کوہاتھوں میں پھول پکڑے دیکھ کربرہم ہو گئے۔دوسری جانب سی ای او زاہد مظہر کا کہنا تھا کہ میں نے کسی کو استقبال کیلیے آنے کا نہیں کہا۔ اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ پاکستان ائیرلائن نے مسافروں کے لیے ہر قسم کے پروٹوکول کے خاتمے کا اعلان کر دیا گیا۔ قومی فضائی کمپنی پی آئی اے نے اہم حکومتی اور غیرحکومتی شخصیات کے لیے پروٹوکول کے خاتمے کا اعلان کیا ہے۔یہ حکم نامہ فضائی کمپنی کے صدر ایئرمارشل ارشد ملک کی جانب سے جاری کیا گیا۔اس اعلان کے مطابق اب اہم شخصیات کے سفر کے لیے غیرمعمولی انتظامات نہیں کیے جائیں گے اور انہیں عام مسافروں کی طرح سفر کرنا ہو گا۔ اس حکم نامے کے مطابق پی آئی اے کے اپنے صدر اور چیف ایگزیکٹیو بھی پروٹوکول حاصل نہیں کرپائیں گے۔