ایل این جی سکینڈل، نیب کی مفتاح اسماعیل کو ریکارڈ سمیت 11 جنوری کو نیب راولپنڈی میں پیش ہونے کی ہدایت

 
0
496

اسلام آباد جنوری 09 (ٹی این ایس): ایل این جی سیکنڈل میں نیب نے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو ریکارڈ سمیت 11 جنوری کو نیب راولپنڈی میں پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔مفتاح اسماعیل کو سابق سربراہ ایس ایس جی سی کی حیثیت سے طلب کیا گیا ،ْ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو بھی ایل این جی اسکینڈل میں طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یاد رہے جون میں من پسند کمپنی کو ایل این جی ٹرمینل کا ٹھیکہ دینے کے الزام پر چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے سابق وزرائے اعظم و دیگر کے خلاف تحقیقات کی منظوری دی تھی۔واضح رہے سابق وزیراعظم نواز شریف کے دور حکومت میں سابق وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے قطر کیساتھ ایل این جی درآمد کے معاہدے پر دستخط کیے تھے جس کے تحت پاکستان ہر سال قطر سے 3.75 ملین ٹن ایل این جی خریدے گا جو کہ پاکستان کی قومی ضرورت کا کل 20 فیصد ہے۔