شہباز شریف کی رہائی مسلم لیگ ن کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنانے کا منہ بولتا ثبوت ہے ،احسن اقبال

 
0
656

شہباز شریف کی رہائی کا عدالتی فیصلہ میرٹ اور انصاف کی فتح ہے ،پی اے سی چیئرمین شپ پر حکومت نے بلاوجہ تنازعہ کھڑا کیا ،یہ تنازعہ حکومت کے نابالغ ہونے کی نشانی ہے،سعودیہ سے مضبوط اقتصادی تعلقات خطے کے لئے مفید ثابت ہونگے،سابق وزیر کی گفتگو

اسلام آباد فروری 15 (ٹی این ایس): پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنما سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہاہے کہ شہباز شریف کی رہائی مسلم لیگ ن کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنانے کا منہ بولتا ثبوت ہے ،شہباز شریف کی رہائی کا عدالتی فیصلہ میرٹ اور انصاف کی فتح ہے ،پی اے سی چیئرمین شپ پر حکومت نے بلاوجہ تنازعہ کھڑا کیا ،یہ تنازعہ حکومت کے نابالغ ہونے کی نشانی ہے،سعودیہ سے مضبوط اقتصادی تعلقات خطے کے لئے مفید ثابت ہونگے۔ایک انٹرویومیں سابق وزیرنے کہاکہ راجہ قمر الاسلام کے فیصلے میں ہائی کورٹ نے انتقامی کارروائی کا شبہ بھی ظاہر کیا تھا ،نیب نے جو کارروائی کی وہ ٹھوس ثبوت کے بغیر کی ۔ انہوںنے کہاکہ شہباز شریف کی رہائی کا عدالتی فیصلہ میرٹ اور انصاف کی فتح ہے ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت کا شہباز شریف کی رہائی پر سیخ پا ہونا حیران کن ہے ۔ انہوںنے کہا کہ وزیر اطلاعات نے نیب کی ایسے ڈانٹ ڈپٹ کی جیسے وہ اسکے ماتحت ادارہ ہو۔انہوںنے کہاکہ ثابت ہو گیا حکومت نیب کو اپنے سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت کے پاس کارکردگی دکھانے کے لئے کچھ نہیں ہے ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت عوام کو کرداد کشی کے زریعے گمراہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔ سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ پی اے سی چیئرمین شپ پر حکومت نے بلاوجہ تنازعہ کھڑا کیا ،یہ تنازعہ حکومت کے نابالغ ہونے کی نشانی ہے ۔سابق وزیر داخلہ نے کہاکہ پہلے حکومت چھ ماہ ڈٹی رہی ،پھر اپوزیشن کے موقف پر گھٹنے ٹیکنا پڑے ۔ سابق وزیرنے کہاکہ حکومت نے شیخ رشید کے چکر میں پی اے سی چیئرمین کو متنازعہ کرنے کی کوشش کی ۔ سابق وزیر نے کہا کہ شہباز شریف کی رہائی کے بعد حکومت کو سمجھ نہیں آرہی۔سابق وزیر نے کہا کہ آگے ان کے سمندر اور پیچھے کھائی ہے ، سابق وزیرنے کہا کہ کیا وہ سمندر میں ڈپکی لیں یا کھائی میں گر کر ٹانگ تڑوائیں۔انہوںنے کہاکہ سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ نواز شریف کے دور میں بھی ولی عہد تشریف لائے تھے ،مجھے بھی سعودیہ ولی عہد سے ملاقات کا شرف حاصل ہوا تھا ۔ انہوں نے کہاکہ ولی عہد نے سی پیک میں سعودیہ عرب کی شمولیت پر گہری دلچسپی کا اظہار کیا تھا ۔ انہوںنے کہاکہ سعودیہ عرب کی نواز شریف سے اقتصادی شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا تھا ۔انہوںنے کہاکہ مجھے خوشی ہے کہ پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کا سفر آگے بڑھ رہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ولی عہد کے دورے کے دوران کئی معاہدوں پر دستخط ہونگے ۔ انہوںنے کہاکہ ہمیں اپنے تمام دوست ممالک سے مضبوط اقتصادی تعلقات قائم کرنے ہیں ۔ سابق وزیرنے کہاکہ سعودیہ سے مضبوط اقتصادی تعلقات خطے کے لئے مفید ثابت ہونگے