لاہور میں آٹھ سال بعد پولیو کا کیس سامنے آ گیا، سنگھ پورہ کی رہائشی آٹھ ماہ کی وشال میں پولیو وائرس کی تصدیق

 
0
454

, ڈبلیو ایچ او اور محکمہ صحت کی ٹیموںکا متاثرہ بچی کے گھر کا دورہ ،تفصیلی معائنہ کیا ، والدین اور اہل علاقہ سے آگاہی حاصل کی گئی , محکمہ صحت کا18فروری سے لاہور اور اس سے متصل شیخوپورہ کی 11یونین کونسلوںمیں انسداد پولیوکی خصوصی مہم چلانے کا فیصلہ

لاہور فروری 15 (ٹی این ایس): صوبائی دارالحکومت لاہور میں آٹھ سال بعد پولیو کا کیس سامنے آ گیا، سنگھ پورہ کے رہائشی وقا ص مسیح کی آٹھ سالہ بچی وشال میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ،محکمہ صحت نے 18فروری سے لاہور اور اس سے متصل شیخوپورہ کی 11یونین کونسلوںمیں انسداد پولیوکی خصوصی مہم چلانے کا فیصلہ کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق سنگھ میںپولیو وائرس سے متاثرہ بچی کی موجودگی کی اطلاع پر ڈبلیو ایچ او اور محکمہ صحت کی ٹیموںنے گزشتہ روز متاثرہ بچی کے گھر اور علاقے کا دوہ کیا ۔اس موقع پر ڈاکٹروں کی ٹیم نے وقاص مسیح نامی شخص کی آٹھ ماہ کی بچی وشال کا تفصیلی معائنہ کیا اور اس کے والدین اور اہل علاقہ سے معلومات بھی حاصل کیں ۔ بتایا گیا ہے کہ بچی کے کمزورہونے کی وجہ سے پولیو کا اٹیک ہوا ۔ جبکہ پیدائش کے بعد سے معمول کی ویکسی نیشن نہ ہونے کی وجہ بھی اس کی وجہ بتائی جارہی ہے۔ لاہور شہر میں جون 2018ء سے انوائر مینٹل سیمپل پازیٹو آرہا تھا جس کے بعد سے انسداد پولیو کی تسلسل کے ساتھ مہم چلائی جارہی تھیں۔محکمہ صحت نے پیر کے روز سے صوبائی دارالحکومت اور اس سے متصل شیخوپورہ کی گیارہ یونین کونسلوں میں انسداد پولیو کی خصوصی مہم چلانے کا فیصلہ کرکے ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں۔ لاہور میں17لاکھ بچوںکو خصوصی مہم کے تحت پولیو سے بچائو کی ویکسین پلائی جائے گی ۔