بھارت کا ایف16گرانے، 350 افراد مارنےکا دعویٰ جھوٹا نکلا

 
0
18741

بھارتی فوجی جہازوں نے ایف 16نہیں دیکھا بلکہ ڈیجیٹل سگنلز ایف سولہ کے معلوم ہوئے، پاکستان میں کی جانیوالی کاروائی میں نقصان ہوا ہے یا نہیں، ہمارے پاس ثبوت نہیں ہیں۔بھارتی ایئروائس مارشل کااعتراف

نئی دہلی فروری 28 (ٹی این ایس): بھارت کا ایف16تباہ کرنے اور 350 افراد مارنے کا دعویٰ جھوٹا نکلا، بھارتی ایئروائس مارشل نے کہا کہ بھارتی فوجی جہازوں نے ایف 16نہیں دیکھا بلکہ ڈیجیٹل سگنلز ایف سولہ کے معلوم ہوئے،پاکستان میں کی جانیوالی کاروائی میں نقصان ہوا ہے یا نہیں، ہمارے پاس ثبوت نہیں ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی مسلح افواج کے سربراہان پاک بھارت کشیدگی سے متعلق آج میڈیا بریفنگ دے رہے تھے۔میڈیا بریفنگ میں بھارتی فوجی قیادت نے سچائی ثابت کردی۔ اس موقع پر بھارتی ایئروائس مارشل نے اعتراف کیا کہ پاکستان نے کامیابی سے جواب دیا۔ پاکستان نے بھارتی اہداف کو نشانہ بنایا۔ جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فوجی جہازوں نے ایف 16نہیں دیکھا بلکہ ڈیجیٹل سگنلز ایف سولہ کے معلوم ہوئے۔پاکستان میں کی گئی کاروائی میں کوئی نقصان ہوا ہے یا نہیں،پاکستان میں 350 افراد نہیں مارے گئے، ہمارے پاس اس کے ثبوت نہیں ہیں۔ان سے سوال کیا گیا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان اورآئی ایس پی آر امن چاہتے ہیں اس پر کیا کہیں گے؟ جس پر بھارتی مسلح افواج کے ذمہ دران نے جواب دینے انکار کردیا۔ واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے جذبہ امن کے تحت بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کا اعلان کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے پاک بھارت کشیدگی کو ختم کرنے کیلئے بھارت کو امن کا سرپرائز بھی دیا ہے۔ جس کے تحت وزیراعظم عمران خان نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بھارت کے گرفتار پائلٹ کو رہا کرنے کا اعلان کیا۔ جس کے تحت بھارتی پائلٹ کو واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کرنے کی تیاری شروع کردی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ گرفتار بھارتی پائلٹ ابھے نندن کو کل واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔