گوادر میں پاکستان کا سب سے بڑا اور جدید ترین ائیرپورٹ تعمیر کرنے کی تیاریاں مکمل

 
0
380

گوادر مارچ 23 (ٹی این ایس): گوادر میں پاکستان کا سب سے بڑا اور جدید ترین ائیرپورٹ تعمیر کرنے کی تیاریاں مکمل، وزیراعظم عمران خان 29 مارچ کو ساحلی شہر میں منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کا ایک نیا، سب سے بڑا اور حال میں تعمیر کیے جانے والے اسلام آباد ائیرپورٹ سے زیادہ جدید ائیرپورٹ تعمیر کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔سی پیک منصوبے کے تحت پاکستان کے ساحلی اور بندرگاہ والے شہر گوادر میں پاکستان کا سب سے بڑا اور جدید ائیرپورٹ تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں ائیرپورٹ کی تعمیر کیلئے تمام پیپر ورک مکمل کر لیا گیا ہے۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ گوادر ائیرپورٹ تعمیر کے منصوبے کا سنگ بنیاد وزیراعظم عمران خان رکھیں گے۔وزیراعظم عمران خان 29 مارچ کو بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کا دورہ کریں گے۔ دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان گوادر ائیرپورٹ کی تعمیر کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔منصوبے کی تعمیر کیلئے چین کی جانب سے سی پیک منصوبے کے تحت قرضہ فراہم کیا جائے گا۔ اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ گوادر ائیرپورٹ پاکستان کا سب سے بڑا اور جدید ائیرپورٹ ہو گا، گوادر ائیرپورٹ پر دیوہیکل بوئنگ 380 جہاز بھی لینڈ کر سکے گا۔ڈی جی گوادر ڈولپمنٹ اتھارٹی ڈاکٹر سجاد بلوچ نے بتایا ہے کہ گوادر کا جدید ترین ایئرپورٹ 4800 ایکڑ کے بڑے رقبے پر بنایا جا رہا ہے۔ منصوبے پر ابتدائی طور پر تقریبا 22 ارب روپے لاگت آئے گی۔ ڈی جی گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مطابق ایرپورٹ پر بڑے جہازوں کے اترنے کی بھی گنجائش رکھی جا رہی ہے۔ ڈاکٹر سجاد کے مطابق اکنامک کوریڈور اور چین کی مالی امداد سے منصوبہ تین سال میں مکمل ہو جائے گا۔