اسلام آباد اپریل 06 (ٹی این ایس): وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قومی اور صوبائی سطح کے ہمارے منتخب نمائندے اپنے اپنے علاقوں میں قائم پناہ گاہوں کے دورے کریں اور وہاں مقیم افراد کے ساتھ کھانا کھائیں۔ ٹوئٹر اپنے بیان میں وزیر اعظم نے ہدایت کہ قومی اور صوبائی سطح کے ہمارے منتخب نمائندے اپنے اپنے علاقوں میں قائم پناہ گاہوں کے دورے کریں اور وہاں مقیم افراد کے ساتھ کھانا کھائیںاس سے انہیں معاشرے کے نچلے طبقے کو درپیش مسائل سمجھنے میں مدد ملے گی۔ انہوںنے کہاکہ میںِ خود بھی غربت کے خاتمے کے خلاف جہاد کی تاثیر کی نگرانی کروں گا۔