تیل کے ذخائر کی تلاش کے لیے کھدائی کا کام آخری مراحل میں داخل، 5ہزار 5سو میٹر کھدائی کی جانی ہے جس میں سے 5ہزار میٹر تک کھدائی کا کام مکمل کر لیا گیا ہے

 
0
391

کراچی اپریل 10 (ٹی این ایس): کراچی میں تیل کے ذخائر کی تلاش کے لیے کیکڑا کنویں میں کی جانے والی کھدائی آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہے جس کے بعد بڑی پیشرفت کی امید کی جارہی ہے۔ ماہرین کے مطابق پاکستانی سمندر میں زمین کے نیچے 1.5 ارب بیرل تیل موجود ہے جس کی تلاش کے لیے کھدائی کی جارہی ہے اگر یہ ذخائر مل جاتے ہیں تو یہ دنیا میں تیل و گیس کے تیسرے بڑے ذخائر ہوں گے۔

تیل کی تلاش کے لیے 5 ہزار 5 سو میٹر تک کھدائی کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی تھی جب کھدائی کی جارہی تھی تو چند رکاوٹوں کے باعث کھدائی روک کر دوسری جگہ کھدائی شروع کرنا پڑی اور اب ذرائع نے بتایا ہے کہ کھدائی کا کام 5 ہزار میٹر تک مکمل کر لیا گیا ہے اور اب بہت تھوڑی سی کھدائی کرنا باقی رہ گئی ہے جس کہ بعد صحیح طور پر اندازہ لگایا جا سکے گا کہ سمندر کے نیچے موجود ذخیرے میں کتنا تیل اور گیس موجود ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ 2 سے3 روز میں یہ کھدائی مکمل ہو جائے گی جس کے بعد رپورٹ پیش کی جا سکے گی کہ کیکڑا کنویں میں تیل کے کتنے ذخائر موجود ہیں۔