سی ڈی اے کے ڈیویلپڈ سیکٹروں میں واقع پلاٹوں کی نیلامی کے تیسرے روز4048ملین روپے مالیت کے کمرشل پلاٹ نیلام کئے گئے

 
0
2471

اسلام آباد اپریل 10 (ٹی این ایس): چار روزہ نیلام عام کے تیسرے روز8 0کمرشل پلاٹ نیلام کیے گئے جبکہ پہلے دو دنوں میں31 رہائشی پلاٹ تقریباً1254 ملین روپے میں نیلام ہوئے .اسلام آباد کے مختلف ڈیویلپڈ علاقوں میں واقع کمرشل پلاٹ 11 اپریل کو بھی نیلام کیے جائیں گے۔
نیلامی کے عمل کو شفاف بنانے کے لیے آکشن کمیٹی نے بہترین انداز میں انتظامات کئے جس کے باعث نیلامی میں حصہ لینے والے لوگوں نے بڑے مثبت انداز میں حصہ لیکر اپنی پسند کے پلاٹ حاصل کئے۔ نیلامی کی نگرانی سی ڈی اے کے ممبر فنانس کی سربراہی میں قائم آکشن کمیٹی کر رہی ہے ۔ نیلامی کے تیسرے روز بھی لوگوں اور انوسیٹرز نے بڑے جوش و خروش سے حصہ لیا۔
چار روزہ نیلامی کے تیسرے روز نیلام کیے جانے والے کمرشل پلاٹوں میں مرکز G-9 کے205.55مربع گز سائز کے پلاٹ نمبر31-B ،کی بولی 12,75,000/-روپے فی مربع گز،مرکزG-10 کے 111.11مربع گز سائز کے پلاٹ نمبر21-B کی بولی705,000/- روپے فی مربع گز لگائی گئی۔ اسی طرح مرکزG-10کے 111.11مربع گزسائز کے پلاٹ نمبر21-C کی بولی700,000/- روپے فی مربع گز، مرکزG-10کے 111.11مربع گزسائز کے پلاٹ نمبر22-Aکی بولی952,000/- روپے فی مربع گز، مرکز I-8 کے 1,066.66مربع گز سائز کے پلاٹ نمبر21 کی بولی805,000/- روپے فی مربع گزاورمرکزF-7 کے722.22مربع گزسائز کے پلاٹ نمبر13/F-1کی بولی1,161,000/- روپے فی مربع گز، بلیو ایریاء (G-9) ، 1333.33 مربع گز سائز کے پلاٹ نمبر4-B کی بولی 955,000/- فی مربع گز اور بلیو ایریاء (G-8) ،777.77 مربع گز سائز کے پلاٹ نمبر6-A کی بولی 712,000/-روپے فی مربع گز لگائی گئی۔
آکشن کمیٹی اپنی سفارشات سی ڈی اے بورڈ کو پیش کرے گی جو ان کو منظوری دینے کا مجاز فورم ہے۔ چار روزہ نیلام عام کے آخری روز 11 اپریل کوبھی کمرشل پلاٹ نیلامی کے لیے پیش کیے جائیں گے۔