نیب راولپنڈی نے منی لانڈرنگ اور بدعنوانی میں ملوث ملزم لئیق احمد شیخ کو گرفتار کر لیا

 
0
458

اسلام آباد اپریل 10 (ٹی این ایس): قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے منی لانڈرنگ اور بدعنوانی میں ملوث ملزم لئیق احمد شیخ کو گرفتار کر لیا ہے۔ نیب مذکورہ ملزم اور سرکاری افسران کے خلاف میسرز کارکے کرانڈینس الیکٹرک یوریٹم کو رینٹل پاور پراجیکٹ کا اختیار کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے غیر قانونی ٹھیکہ دینے اور بدعنوانی کی انویسٹی گیشن کر رہا ہے۔ تفصیل کے مطابق مذکورہ ملزم آف شور کمپنی کینوک گلوبل انٹرپرائزز لمیٹڈ کا ڈائریکٹر ہے۔ تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ مذکورہ ملزم راجہ بابر علی ذوالقرنین سے مل کر منی لانڈرنگ میں ملوث ہے۔ راجہ بابر علی ذوالقرنین کی آف شور کمپنی میسرز لیڈ برن گلوبل لمیٹڈ کے بینک اکاﺅنٹ سے لئیق احمد شیخ کی آف شور کمپنی کینوک گلوبل انٹرپرائزز لمیٹڈ کو3 لاکھ 65 ہزار ڈالر منتقل کئے گئے۔